کامونکے: پولیس اہلکاروں نے پکڑے گئے 2 نشیو¶ں میں سے ایک کو رشوت لیکر چھوڑ دیا

کامونکے (نامہ نگار) چرس لینے کے الزام میں پکڑے جانے والے دو نوجوانوں میں سے ایک نشئی کو مبینہ طور پر مک مکا کرکے چھوڑ دیا گیا بتایا گیا ہے کہ گزشتہ شام سٹی پولیس کے دو اہلکاروں   محمد بوٹا اور سجاد نے محلہ درویش پورہ کے افراہیم اور عامر کو حراست میں لیا اور بعد ازاں افراہیم سے 2500 روپے میں مک مکا کرکے اسے فارغ کر دیا تاہم دوسرے نوجوان سے کچھ نہ ملنے پر رات گئے تک اسے تھانہ میں بٹھائے رکھا۔