ڈکیت گینگ کا سرغنہ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار، مسروقہ مال، اسلحہ برآمد

ڈکیت گینگ کا سرغنہ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار، مسروقہ مال، اسلحہ برآمد

لاہور (نامہ نگار) شاہدرہ سرکل پولیس نے ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث شہزاد ببلی ڈکیت گینگ کے سرغنہ شہزاد کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے بڑی مقدار میں لوٹا ہوا مال اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم نے شہزاد ببلی ڈکیت گینگ کے سرغنہ شہزاد اس کے تین ساتھیوں عابد، عرفان اور عمر بٹ کو گرفتار کر کے لوٹی ہوئی 5 موٹر سائیکلیں، ساڑھے 30 تولے طلائی زیورات، چاندی کا ہار، 3 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی، 10 پسٹل اور بندوقیں اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کر لی ہیں۔ ڈی ایس پی میاں خان موہل نے بتایا کہ یہ گینگ ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔ ان سے تفتیش جاری ہے۔