پنڈی بھٹیاں میں فحاشی کے اڈے ختم کرنے کا مطالبہ

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) پنڈی بھٹیاں کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے شہر میں فحاشی کے اڈوں سے نوجوان بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں ان کو ختم کرایا جائے محلہ سلطان پورہ ۔محلہ حسن پورہ اور دیگر علاقوں میں ان اڈوں کا ہونا افسوس کا باعث ہے سٹی پولیس ان کو ختم نہیں کروا سکی۔ دینی سماجی تنظیموں نے ان اڈوں کے خاتمہ کا مطالبہ دھراتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کو اس سلسلہ میں آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں۔