پنجاب بار ڈسپلنری ٹریبونل کا اجلاس 25 اکتوبر تک ملتوی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب بار ڈسپلنری ٹریبونل کا اجلاس 25 اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا۔ گزشتہ روز ٹریبونل نے وکلاءکے خلاف مختلف شکایات سنیں۔ اجلاس میں ٹریبونل نے رضوان راٹھور کی ڈگری کا جائزہ لینے کے لئے پنجاب یونیورسٹی اور پنجاب لاءکالج سے ان کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ لاہور بار کے سابق عہدیدار محمد سجاد کے خلاف جج کے نام پر 5 لاکھ روپے لینے کے الزام پر مبنی شکایت پر ان سے جواب طلب کر لیا گیا۔ ٹریبونل نے راجہ رشید کا لائسنس منسوخ کرنے کے احکامات جاری کئے۔