پتوکی: کسانوں کے احتجاج پر جعلی زرعی ادویات ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج

پتوکی (نامہ نگار) جعلی کھاد اور ادویات کی دکان پر چھاپہ، کسانوں اور کاشتکاروں کی شکایات پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت پتوکی نے چھاپہ مار کر ادویات کے سیمپلز لئے اور گورنمنٹ لیبارٹری لاہور کو بھیج دیئے۔ رپورٹ آنے پر تھانہ سٹی پتوکی نے حاجی نظام دین اینڈ سنز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عباس نظام دین کے خلاف جعلی ادویات فروخت کرنے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔ دریں اثناءکسانوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت پنجاب اور ڈی سی او قصور سے فوری طور پرنوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔