موٹرسائیکل سے گر کر خاتون جاں بحق

نارنگ منڈی (نامہ نگار) نارووال مریدکے روڈ پر ڈیرہ عبدالرحمن کے قریب موٹرسائیکل سوار خاتون گر کر جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ اسلم مہر کی بہو تھی ،وہ موٹرسائیکل کے پیچھے بیٹھی تھی کہ اچانک ناہموار سڑک پر تیزرفتاری کے باعث گر کر موقع پر دم توڑ گئی۔