مختلف سرکاری محکموں کو گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس جمع کرانے کیلئے نوٹسز جاری

لاہور (نامہ نگار) محکمہ ایکسائز نے سرکاری محکموں کو گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس جمع کرانے کے لئے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ جن میں ایل ڈی اے، واسا، واپڈا، ایس اینڈ جی اے ڈی شامل ہیں۔ ان محکموں کے زیراستعمال سرکاری گاڑیاں 42 لاکھ روپے ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ ہیں۔ 10 دس یوم میں ٹوکن ٹیکس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔