لیاقت آباد: سنگین وارداتوں میں ملوث گروہ کے 3 ارکان اسلحہ، مال مسروقہ سمیت گرفتار

لاہور (نامہ نگار) لیاقت آباد پولیس نے ڈاکوﺅں کے گروہ کے تےن ارکان کو گرفتار کر کے بڑی مقدار مےں وارداتوں میں لوٹا ہوا مال اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او لیاقت آباد محمد ادریس قریشی اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے ہارون ڈکیت ڈکےت گینگ کے سرغنہ ہارون عرف ہنی اور اس کے2 ساتھیوں سلیم شوکت اور سلمان کو گرفتار کر کے دو موٹر سائیکلیں 10،موبائل فون،نقدی ، دیگرسامان اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔