فیروزوالہ میں 7 وارداتیں، لاکھوں کے جانور چھین لئے گئے

فیروزوالہ (نامہ نگار) ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ ڈاکو¶ں نے لاکھوں روپے مالیت قربانی والے بکرے چھترے اور دیگر سامان لوٹ لیا، فرار ہو گئے۔ بھٹیانوالہ میں ڈاکو¶ں جاوید احمد کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر تین لاکھ کے بکرے اور چھترے چھین کر لے گئے۔ عاشق علی کے ڈیرہ سے 80 ہزار کے چھترے چوری ہو گئے۔ مریدکے میں ڈاکوآٹھ بکرے چھین کر لے گئے۔ مشتاق پارک میں چار ڈاکو¶ں نے صابر حسین کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقد رقم، موبائل فونز چھین کر لے گئے۔ پل کچی کوٹھی کے قریب ڈاکو¶ں نے سلطان احمد کو بے ہوش کر کے دو لاکھ روپے مالیت کے چار چھترے چھین کر لے گئے۔ امامیہ کالونی میں نامعلوم افراد نے منور حسین کی کار چوری کر لی۔