فیروزوالہ: سکول کی طالبات کو ہراساں کرنیوالے 18 اوباش حوالات میں بند

فیروزوالہ (نامہ نگار) سٹی پولیس نے جی ٹی روڈ پر واقع حدوکے سکول کے باہر طالبات کو فحش مذاق اور انہیں ہراساں کرنے والے 18 اوباشوں کو پکڑ کر تھانہ کی حوالات میں بند کر دیا۔ پولیس نے اس میں سرفراز، چاند اور شہزاد وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔