فیروزوالہ: اوباشوں کی محنت کش کی بیوی سے زیادتی، دوسری اغوائ

فیروزوالہ (نامہ نگار) لاہور روڈ پر واقع گا¶ں ٹوریاں میں چار افراد نے محنت کش کی بیوی کے ساتھ زبردستی اجتماعی زیادتی کی۔ ملزمان فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ رشید احمد کی بیوی (ض) کو چار افراد اصغر اور حاکم وغیرہ نے زبردستی اغوا کرنے کے بعد اجتماعی زیادتی کر ڈالی۔ علاوہ ازیں ریاض احمد نے ساتھی کی مدد سے عباس علی کی بیوی (پ) کو ورغلا کر اغوا کر لیا۔