فرائض میں غفلت پر انسپکٹر اور پٹرولنگ آفیسر معطل

لاہور (نامہ نگار) چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چودھری نے ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے پر ایک انسپکٹر اور ایک پٹرولنگ آفیسر کو معطل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی او سہیل چودھری نے فیروپور روڈ کا دورہ کیا تو جنرل ہسپتال کے سامنے غازی روڈ پر ٹریفک جام تھی جبکہ وہاں تعینات انسپکٹر حفیظ الرحمان ڈیوٹی پوائنٹ سے ہٹ کر گپیں مارنے میں مشغول تھا۔ جس پر سی ٹی او نے انسپکٹر حفیظ الرحمان کو معطل کر دیا۔ اس کے علاوہ شاہراہ قائداعظم پر بلاک ٹریفک کو کلیئر نہ کرانے پر ایک پٹرولنگ آفیسر کو بھی معطل کر کے انکوائری کے احکامات جاری کئے ہیں۔