عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او تھانہ مصری شاہ کی طلبی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف دائر رٹ میں تھانہ مصری شاہ کے ایس ایچ او مدثر اللہ کو 22 اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ عدالتی احکامات کے باوجود مذکورہ ایس ایچ او نے ٹیکس انسپکٹر مبشر کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔ جس پر عدالت نے ایس ایچ او کو طلب کر لیا۔