شادی کی تقریب میں فائرنگ ‘ نوجوان جاں بحق‘ میوزیکل گروپ کا ایک اور کارکن چل بسا

شادی کی تقریب میں فائرنگ ‘ نوجوان جاں بحق‘ میوزیکل گروپ کا ایک اور کارکن چل بسا

لاہور (نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں ہونے والی فائرنگ کی زد مےںآکراےک نوجوان ہلاک جبکہ دوسرا شدےد زخمی ہو گیا۔ بلال گنج کا رہائشی 26سالہ زبیر اپنے دوست امداد کے ہمراہ اےک دوست کی بارات کے ساتھ شاہدرہ کے علاقہ سگیاں گئے۔ جہاںزبیر اور امدادنے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہوائی فائرنگ کرنا شروع کر دی۔ فائرنگ کی زد مےں آ کر دونوں دوست زبیر اور امداد زخمی ہو گےا۔ دونوں زخمی دوستوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دےا گےا ہے۔ جہاں زبیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گےاجبکہ امداد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دریں اثناءشاہدرہ کے علاقہ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا میوزیکل گروپ کا دوسرارکن بھی گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا، مقتول کا ایک ساتھی دو روز قبل دم توڑ گیا تھا۔ چند روز قبل سگیاں پل کے قریب عمیر وغیرہ نے فائرنگ کر کے شادی کی تقریب سے واپس آنے والے میوزیکل گروپ کے ارکان ذوالفقار اور زبیرکو زخمی کر دیا تھا۔ ذوالفقار دو روز قبل ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا جبکہ زبیر گزشتہ روز چل بسا۔