سیشن کورٹ کے بخشی خانہ کی حوالات میں جھگڑا، ایک زخمی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سنٹرل جیل گوجرانوالہ سے گزشتہ روز مختلف مقدمات میں ملوث حوالاتیوں کو عدالتوں میں تاریخی پیشی کیلئے سیشن کورٹس بخشی خانہ میں لایا گیا جہاں پر لڑائی جھگڑے کے حوالاتی فیاض کا صابر، بلا اور کالے کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس پر تینوں ملزمان نے مکے مار کر فیاض کو شدید زخمی کردیا۔