سپریم کورٹ بار کے زیراہتمام بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس آج ہو گی

لاہور (نامہ نگار خصوصی/ اپنے نامہ نگار سے) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 2 روزہ بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس آج مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی جس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کی شرکت کا بھی امکان ہے۔ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین قانون شرکت کریں گے۔