سوٹ خراب کرنے پر شہری کا دکاندار کیخلاف 1 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سوٹ خراب کرنے پر شہری نے دکاندار کیخلاف صارف عدالت میں ایک لاکھ روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ ملتان روڈ کے عمران نے سمن آباد میں واقع ہائی وے ڈرائی کلینرز کو بوسکی کا سوٹ ڈرائی کلین کیلئے دیا۔ عمران کے مطابق دکاندار نے اس کا سوٹ خراب کر دیا ہے جس سے وہ تقریب میں شرکت سے محروم رہ گیا۔ عمران نے ہائی وے ڈرائی کلینرز کیخلاف ایک لاکھ روپے کا ہرجانہ دلانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔