سمن آباد میں پولیس مقابلہ، مبینہ ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار زخمی

سمن آباد میں پولیس مقابلہ، مبینہ ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار زخمی

لاہور (نمائندہ خصوصی) سمن آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے 2 ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا، جوابی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے محافظ فورس کے تین اہلکاروں لطیف، ناصر اور تنویر نے دوران گشت پونچھ روڈ گول چکر کے قریب موٹر سائیکل سوار تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا مگر انہوں نے موٹر سائیکل چھوڑکر دوڑ لگا دی، اہلکاروں نے تعاقب کرکے دو کو قابو کر لیا جبکہ ایک شخص قریبی فرنیچر کی دکان میں چھپ گیا، اہلکار تلاش کر رہے تھے کہ اس نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے کانسٹیبل لطیف کی کنپٹی پر پستول رکھ کر ساتھیوں کو چھڑوا لیا، اسی اثناء میں لطیف نے پھرتی سے ڈاکو کا پستول دبوچ لیا جس پر اس نے گولی چلا دی جو لطیف کی ہتھیلی پر لگی، پھر اہلکار نے پستول چھین کر اسی سے فائرنگ کرکے مبینہ ڈاکو کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے کا نام عرفان ہے۔ آپریشن اور انویسٹی گیشن کے ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے اہلکاروں کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔