سانگلہ ہل: تجاوزات کیخلاف آپریشن، بااثر افراد کی ٹی ایم اے عملہ کو دھمکیاں

سانگلہ ہل: تجاوزات کیخلاف آپریشن، بااثر افراد کی ٹی ایم اے عملہ کو دھمکیاں

سانگلہ ہل (نامہ نگار) انارکلی بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ایک بااثر شخص ارشد امین نے ٹی ایم اے کے ملازمین نجم الزمان، عمران خان، ظہیر احمد تتلہ، ذیشان بٹ اور جنید کو غلیظ گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، جس پر ملازمین سراپا احتجاج بن گئے۔ واضح رہے کہ ٹی ایم اے کی طرف سے متعد بار دکانداروں کو تجاوزات ازخود ختم کرنے کا نوٹس دیا لیکن دکاندار ارشد نے اس پر عمل نہ کیا، جس پر عملہ نے اس کا چالان کر دیا تو وہ مشتعل ہو کر غنڈہ گردی پر اتر آیا اور انہیں غلیظ گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔