حافظ آباد: سابق چپقلش پر قادیانیوں سمیت 2گروپوں میں مسلح تصادم، 5گرفتار

حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) نواحی گاﺅں مانگٹ اونچا میں گزشتہ روز سابقہ چپقلش پر 2گروپوں کے مابین ایک گھنٹہ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ جس پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر قادیانی گروپ سمیت دونوں گروپوں کے 5افراد کو حراست میں لے لیا ۔