جلالپور بھٹیاں : کار الٹنے سے پٹواری جاں بحق‘ 2 بیٹے زخمی

جلالپور بھٹیاں (نامہ نگار) نواحی گاﺅں کا رہائشی کمالیہ کا حلقہ پٹواری ٹریفک حادثہ میں ہلاک ہو گیا۔ نواحی گاﺅں جلالپور کہنہ کا رہائشی ملک منیر جو کمالیہ میں پٹواری تعینات تھا۔ گزشتہ روز اپنے بچوں کے ہمراہ جلالپور بھٹیاں سے کمالیہ جا رہا تھا کہ فیصل آباد انٹر چینج کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی جس سے ملک محمد منیر اور بچے شدید زخمی ہو گئے جسے فوری طور پر فیصل آباد الائیڈ ہسپتال لیجایا گیا جہاں ملک محمد منیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ مرحوم کے دو بچے زیر علاج ہیں مرحوم جلالپور بھٹیاں کے سماجی رہنما ملک محمد عارف کے بھائی اور اے ای او زنانہ مس زاہدہ کے والد تھے۔