جعلی دستاویزات پر بارسلونا جانے والا شخص گرفتار

جعلی دستاویزات پر بارسلونا جانے والا شخص گرفتار

لاہور (نمائندہ خصوصی) جعلی دستاویزات پر بارسلونا جانے والے ڈسکہ کے الطاف حسین کو ایف آئی اے کے انسپکٹر ناصر زمان نے گرفتار کر لیا۔ ملزم کا سپین میں ملازمت کا اجازت نامہ جعلی پایا گیا۔ ملزم نے بتایا کہ اسے یہ کاغذات ڈسکہ کے ایجنٹ احسان اللہ نے بنا کر دئیے تھے۔ ملزم کو مزید کارروائی کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ سرکل ناصر جمیل کے حوالے کر دیا گیا۔