تھانہ نارنگ سے خطرناک ملزم فرار، غفلت پر تھانیدار معطل

فیروزوالہ (نامہ نگار) تھانہ نارنگ سے خطرناک ملزم فرار ہو گیا۔ فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او نارنگ معطل کر کے تفتیشی تھانیدار میں انسپکٹر اشرف کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے تھانہ کی حوالات میں بند کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم عشر عرف کاٹا کو سب انسپکٹر اشرف نے پوچھ گچھ کرنے کے لئے حوالات سے نکال کر اپنے کمرے میں بند کر دیا۔ ملزم پا کر فرار ہو گیا۔