بکر منڈیوں کے گرد 60 ٹریفک وارڈنز سی ٹی او سکواڈ ضلعی پولیس کی 1 ریزرو تعینات کرنے کی ہدایت

لاہور (نامہ نگار) ٹریفک پولیس حکام نے عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے سلسلہ میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے قائم کی جانے والی بکر منڈیوں کے گرد و نواح میں سرکل افسران کی نگرانی میں ٹریفک پولیس لائن اور ٹریفک سیکٹرز سے مجموعی طور پر مزید 60 ٹریفک وارڈنز، سی ٹی او سکواڈ اور ضلعی پولیس کی ایک ریزرو تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جو موٹروے پولیس کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔