بوگس اسناد پر نوکری حاصل کرنے والے اساتذہ کو معطل کرنیکا مطالبہ

سیدوالا (نامہ نگار) چک نمبر 15/67 کے مکینوں نے گاﺅں کے دو پی ٹی سی اساتذہ کے خلاف بوگس اسناد پر نوکری حاصل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے معطل کر کے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ محمد حنیف، محمد اقبال اور چودھری محمد علیم نے وزیراعلیٰ پنجاب، ڈی سی او اور ای ڈی او ایجوکیشن ننکانہ صاحب کے نام دی گئی تحریری درخواستوں میں الزام لگایا کہ گاﺅں ہذا کے مڈل سکول میں تعینات دو پی ٹی سی ٹیچر مظہر وحید اور محمد اشفاق بوگس تعلیعی اسناد پر نوکری کر رہے ہیں۔ دونوں اساتذہ کو محکمہ نے بوگس اسناد پر نوکری حاصل کرنے کے الزام میں 1993ءمیں نوکری سے نکال دیا تھا لیکن 3 سال بعد 1996ء میں اس وقت کے ڈی ای او ایجوکیشن نے مبینہ طور پر دونوں سے مجموعی طور پر ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے رشوت لے کر دوبارہ بحال کر دیا تھا اور معطلی کے پیریڈ کی مکمل تنخواہ بھی دیدی تھی۔