انجکشن کا ری ایکشن ہونے سے نشئی قبرستان میں دم توڑ گیا

حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) محلہ شریف پورہ کا 22 سالہ نوجوان نشہ کا انجکشن لگانے سے ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق فضل حسین کا جواں سال بیٹا غلام قمر عرصہ سے نشہ کا عادی چلا آرہا تھا۔ گزشتہ روز اس نے قریبی قبرستان میں بیٹھ کر اپنے آپ کو نشہ کا انجکشن لگایا۔ جس کاری ایکشن ہونے سے وہ قبرستان میں ہی دم توڑ گیا۔