جنرل ٹریننگ پروگرام کے تحت 16 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں نے تربیتی ورکشاپ مکمل کرلی
لاہور(وقائع نگار خصوصی)پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں جنرل ٹریننگ پروگرام کے تحت 16 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نے تربیتی ورکشاپ مکمل کر لی۔اختتامی تقریب میں فیڈرل شریعت کورٹ پاکستان کے جسٹس مقبول محمود باجوہ نے شرکت کی ۔قائم مقائم ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی جزیلہ اسلم نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ ٹریننگ ورکشاپ 6 روز تک جاری رہی. جنرل ٹریننگ پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ٹریننگ کرائی گئی تقریب کے اختتام پر ٹریننگ مکمل کرنے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔