ہائیکورٹ: قتل کے 2 مقدمات میں عمر قید کے 4 ملزم بری
فیروز والہ (نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ نے گائوں جھامکے کے کاشتکارمحمدیونس کے مقدمہ قتل کیس میں ملوث اس کی بیوی عظمیٰ بی بی اور ایک شخص محمدجمیل کودی جانے والی عمرقیدکی سزائوں کی توثیق نہ کی اور ان کو بری کرنے کاحکم جاری کردیا۔ ان دونوں کو11ستمبر2014ء کوسیشن کورٹ نے عمرقیدکی سزاکاحکم سنایاتھا لاہورہائی کورٹ نے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ حیات میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک شخص محمدعاشق کوقتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث دوملزمان ریاض احمد اوربشارت حسین کوسیشن کورٹ سے دی جانے والی عمرقیدبامشقت اور14چودہ برس قیدکی سزائوں کے فیصلہ کی بھی توثیق نہ کی اوردونوں ملزمان کوبری کرنے کاحکم جاری کردیا۔ لاہورہائی کورٹ نے تھانہ سٹی اے ڈویژن کے منشیات کیس کے ملزم مرتضیٰ کوسیشن کورٹ سے دی جانے والی 2برس قیدبامشقت اور 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزاکے حکم کوکالعدم قراردے دیاہے اورمرتضیٰ کوبری کرنے کاحکم جاری کردیاہے لاہورہائی کورٹ نے قصبہ مانانوالہ کے نوجوان محمدوقاص کے مقدمہ قتل میں ملوث مجرم دل خرم شہزادکوسیشن کورٹ سے دی جانے والی سزائے موت کو عمرقیدبامشقت کی سزامیں تبدیل کر دیا۔ اس کوسیشن جج نذیراحمد گجانہ نے سزائے موت کاحکم سنایاتھا۔