فیکٹری میں نوجوان کی ہلاکت‘ تحقیقات میں مالک غفلت کا مرتکب قرار
فیروز والا (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی رضا آباد کوٹ عبدالمالک میں فیکٹری میں کام کے دوران محنت کش کی ہلاکت کا مقدمہ فیکٹری مالک اور منیجر کیخلاف درج کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل محنت کش نوجوان حنیف فیکٹری میں مشین پر کام کررہا تھا کہ کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا جس پر فیکٹری مزدوروں نے واقعہ لیبر حکام اور فیکٹری مالکان کیخلاف احتجاج کیا جس پر اعلیٰ تحقیقات کرائی گئی جس میں فیکٹری مالک کی غفلت پائی گئی۔ اس سلسلے میں محکمہ لیبر کے حکام کی رپورٹ پر فیکٹری ایریا پولیس نے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ فیکٹری اسد خان اور منیجر سرفراز احمد بھٹی کیخلاف درج کرلیا ہے۔ تاہم ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے۔ ادھر مزدور تنظیموں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان مزدور کی ہلاکت کا مقدمہ غفلت کے بجائے قتل کی ایکٹ کے تحت درج کیا جائے۔ فیکٹری مالکان کو گرفتار کیا جائے۔