ہائیکورٹ: عاصم ملک کی گرفتاری کیلئے عملدرآمد رپورٹ طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے فیو چر کنسرن کے مالک عا صم ملک کی گرفتاری کےلئے عمل درآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت پانچ دسمبر تک ملتوی کر دی۔گزشتہ روز فاضل عدالت میں کیس کی سماعت کا آغاز ہوا تو دوران سماعت ایف آئی اے لاہور کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ بیرون ملک فرار ہونے والے ملزم عاصم ملک کی گرفتاری کے لئے انٹرپول نے انکے ٹھکانے کا پتہ چلا لیا ہے۔