کاہنہ: چیکنگ کے بہانے پولیس اہلکاروں کی بھتہ مہم، شہریوں کا جینا محال

کاہنہ (نامہ نگار)گجومتہ روہی نالہ ناکہ سکیورٹی رسک کی آڑ میں اہلکاروں کی کرپشن عروج پر تلاشی کے بہانے شہریوں کو بلا جواز تنگ کرنا معمول بنا لیا خواتین کا بھی لحاظ نہی کیا جاتا۔پولیس اہلکاروں نے ناک میں دم کر رکھا ہے شہریوں کی دہائی۔ کاغذات مکمل نہیں ،ٹوکن نہیں لگا جیسے الزامات لگا کر نا زیبا الفاظ سے ذلیل کیا جاتا ہے گاڑی بند کرنے اور مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ۔داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کہ ہر آنے جانے والے موٹر سائیکل سوار،رکشہ،پک اپ اور مسافر ویگنوں کو روک کر شہریوں کی جیبوں سے بٹوے نکال کر تلاشی لی جاتی ہے۔ دوران تلاشی خوتین کا لحاظ بھی نہیں رکھا جاتا۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں جس سے ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پڑتا ہے۔