ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق، گرین ٹاﺅن سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد

ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق، گرین ٹاﺅن سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد

لاہور (سٹاف رپورٹر) شاد باغ کے علاقہ میں ٹریفک حادثے میں24سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا پولیس نے لا ش پوسٹمارٹم کےلئے مردہ خانے بھیجوا دی ہے معلو م ہوا ہے کہ شادباغ کے علاقہ عامر روڈ کے قریب 24سالہ آصف موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک راستے میں گدھا گاڑی سے ٹکرا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جیسے فوری طور پر ریسکیو ٹیم کی جانب سے ہسپتال لیجایا گیا ہسپتال لیجاتے ہوئے آصف راستے میں دم توڑ گیا۔علاوہ ازیں گرےن ٹاﺅن کے علاقہ سے 23 سالہ نامعلوم نو جوان کی نالے سے نعش برآمد ہوئی معلوم ہوا ہے کہ راہگےروں نے لاش دےکھ کر پولےس کو طلا ع دی جس پر پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچتے ہوئے لاش نکا ل کر قرےبی مسجدوں مےں اعلانات کروائے لےکن نعش کی شناخت نہ ہوسکی۔