مختصر عدالتی خبریں

لاہور (وقائع نگار خصوصی +اپنے نامہ نگار سے) منشیات کیس میں تاجر کو 1 ماہ قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم، 2کلو ہیروئن کیس میں ملوث اے ایس ایف کے انسپکٹر رانا بشارت کا چالان پیش۔ ٭چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف درخواست کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی ٭ٹرانسفارمر چوری کیس: لیسکو کے لائن سپرنٹنڈنٹ سمیت 2 ملزموں کی ضمانتیں منظور ٭ پی ایچ اے کے 84 ملازمین کو ترقی نہ دینے کے کیس کی سماعت 25 نومبر تک ملتوی۔ ٭ بینکنگ کورٹ نے 12 نادہندگان کے خلاف ڈگریاں جاری کردیں۔ ٭ بینکنگ کورٹ کا گولڈ آٹو انڈسٹری باغبانپورہ اور نیو اقبال پلاسٹک سٹور شاہ عالم مارکیٹ کے اثاثوں کی نیلامی کا حکم۔ ٭ شہری نے خراب موبائل دینے پر مقامی موبائل شاپ کے خلاف 1 لاکھ 30 ہزار روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ ٭چودھری منیر، ابوذرکے جسمانی ریمانڈ میں 2 دسمبر تک توسیع، شیخ نصیب کیخلاف کیس کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی ۔