لوہارڈکیت گینگ کا سرغنہ 4 ساتھیوں سمیت گرفتار، لاکھوں کا مال برآمد

لوہارڈکیت گینگ کا سرغنہ 4 ساتھیوں سمیت گرفتار، لاکھوں کا مال برآمد

لاہور( نامہ نگار )انوےسٹی گےشن پولےس ہربنس پورہ نے ڈکےتی کی درجنوں وارداتوں مےں ملوث لوہار ڈکےت گےنگ کے سرغنہ سمےت 5 ڈاکوو¿ں کو گرفتار کرکے ان سے وارداتوں مےں لوٹاہوا لاکھوں روپے مالےت کا مال اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لےا ہے ۔تفصےلات کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن ہربنس پورہ سید امتیاز حسین شاہ کی سربراہی مےں پولیس ٹےم نے خفےہ اطلاع پر لاہور کے مختلف علاقوں مےں ڈکےتی ، راہزنی کی وارداتوں مےں ملوث لوہار ڈکےت گےنگ کے سرغنہ علی حسن عرف لوہار اور اس کے 4ساتھےوںعثمان ، فیصل ، شہزاد جیلانی اور صوبہ خان کو گرفتار کر کے ان سے مختلف وارداتوں کے دوران شہرےوں سے گن پوائنٹ پرلوٹے ہوئے ایک لاکھ روپے نقدی، 3موٹر سائیکلیں، 10 موبائل فون،کمپیوٹر،موٹریں اور ناجائز اسلحہ برآمد کےا ہے۔ ڈی آئی جی انوےسٹی گےشن ذوالفقار حمےد نے انچارج انویسٹی گیشن سید امتیاز حسین شاہ اور ان کی ٹےم کے نقد انعام اور تعرےفی اسنادکا اعلان کےاہے۔