لاہور پولیس نے ایک ماہ کے دوران 31 گروہوں کے 80 ملزم گرفتار کئے

لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبارکی رہنمائی اور خصوصی ہدایات پر لاہور پولیس نے رواں سال کے ماہ اکتوبر کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31گینگز کے 80ممبران کو گرفتار کیا ان کے خلاف مختلف نوعیت کے76مقدمات ٹریس ہوئے ان گینگز اور دیگر مقدمات کی برآمدگی تقریباً22لاکھ روپے سے زائد ہے ڈی آئی جی ترجمان کے مطابق اکتوبرمیں مجموعی طور پر790اشتہاری اور515عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ 960 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 13 کلو 888 گرام ہیروئن، 93 کلو 467 گرام چرس، 5 گرام افیون اور 5780 شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔اسی طرح قماربازی کے123مقدمات درج ہوئے جن میں 592 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جوئے پر لگائی گئی3لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔