قتل کے مجرم کو 2 بار سزائے موت، 2 ساتھیوں کو عمر قید، جرمانے

قتل کے مجرم کو 2 بار سزائے موت، 2 ساتھیوں کو عمر قید، جرمانے

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) قتل کے مجرم کو 2 مرتبہ سزائے موت 4 لاکھ روپے جرمانہ، دیگر 2 ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج طارق جاوید کی عدالت میں تھانہ سٹی رائیونڈ کے علاقے میں قتل کی واردات کا مقدمہ زیر سماعت تھا عدالت نے جرم ثابت ہونے پر الیاس کو 2 مرتبہ سزائے موت اور 4 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ مجرمان اکبر اور اصغر کو عمر قید اور 2 ، 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا 3 ملزمان عمران، اکرام اور اللہ رکھا کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا مجرمان نے سال 2009ءمیں ناجائز تعلقات کے شبہ میں شاہد اور مشتاق نامی افراد کو قتل کر دیا تھا۔