فیروز والا : ڈاکوﺅں کا بی آر بی نہر کے قریب ناکہ، درجنوں شہری لٹ گئے

فیروز والا (نامہ نگار) کالا خطائی روڈ اور بی آر بی نہر کے قریب ڈاکوﺅں نے سڑک بلاک کرکے کار سواروں اور متعد دراہگیروں کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو ساڑھے تین لاکھ روپے اور موبائل فونز چھین کر لے گئے۔ قصبہ مردانہ کے قریب 6 ڈاکوﺅں نے ناکہ لگا کر کار سواروں صفدر علی اور اس کے دو ساتھیوں سے تقریباً پونے تین لاکھ اور موبائل فونز چھین لئے۔ ڈاکوﺅں نے موٹر سائیکل سوار اور ٹریکٹر سوار کوبھی روک کر لوٹ لیا۔ دکاندار عبدالرزاق شیخ کومریدکے میں ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا، 80 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ شاہدرہ میں ڈاکوﺅں نے دو موٹر سائیکل چھین لئے۔ کوٹ جیون بیگ میں دو عورتوں نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے اصغر بیگ کے گھر میں گھس کر اسکی والدہ کویرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیت ک زیورات،نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔