باغبانپورہ: اندھی گولی کا شکار ہونے والا 30 سالہ نوجوان چل بسا

باغبانپورہ: اندھی گولی کا شکار ہونے والا 30 سالہ نوجوان چل بسا

لاہور (سٹاف رپورٹر) باغبانپورہ کے علاقہ میں نامعلوم جانب سے آنیوالی گولی لگنے سے شدید زخمی ہونیوالا نوجوان چل بسا پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا معلوم ہوا ہے کہ شادی پورہ کے علاقہ احمد ٹاون کا رہائشی 30سالہ شہزاد گھر کے باہر کھڑا تھا کہ نامعلوم سمت سے آنیوالی گولی کا نشانہ بن گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو کر زمین پر گر گیا جیسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں دو روز زیر علاج رہینے کے بعد گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔