ٹرین کی زد میں آکر 5 سالہ بچی‘ ویگن سے گر کر نوجوان جاں بحق‘ 6 زخمی
فیروزوالا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی ننگل ساہداں کے قریب ٹرین کی زد میں آکر پانچ سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ منظور احمد کی بیٹی ریب منظور ریلوے لائن کے قریب کھیل رہی تھی کہ ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہو گئی۔ جی ٹی روڈ پر چک بھلے کے قریب ویگن سے گر کر نوجوان عمیر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ لاہور روڈ پر رکشہ کا ٹائر پھٹ جانے سے الٹ گیا جس کے نتیجہ میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔