ہائیکورٹ: پاک فوج کیخلاف شرانگیز مواد تقسیم کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پاک فوج کے خلاف شرانگیز مواد تقسیم کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔ عدالتی سماعت کے موقع پر ملزم سعید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پاک فوج کیخلاف شرانگیز لٹریچر تقسیم کرنے کا الزام غلط ہے اور پولیس نے اصل ملزم کی بجائے بے گناہ شخص کو گرفتار کر لیا۔ سرکاری وکیل نے دلائل دئیے کہ نولکھا کی حدود میں سعید پاک فوج کے خلاف شرانگیز پمفلٹ تقسیم کر رہا تھا۔