ہائیکورٹ: اپیلیں منظور، ایک مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل، دوسرا بری

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سزائے موت کے قیدی سجاد نواز کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔ ملزم کو 2010 میں ٹرائل کورٹ نے قتل کے جرم میں سزا سنائی تھی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فائرنگ کے واقعے میں وہ ملوث نہیں تھا تاہم ناکافی شواہد کی بنیاد پر سزا سنائی گئی تھی لہذا عدالت اسے کالعدم قرار دینے کے احکامات جاری کرے۔ پراسیکیوٹر نے اپیل کی مخالفت کی۔ فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی۔