گارمنٹس فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان تباہ

گارمنٹس فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان تباہ

لاہور ( نامہ نگار) شیرا کوٹ کے علاقہ میں ایک گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوگیا ۔ جاوید کی گارمنٹس کی فیکٹری میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ۔