پولیو ٹیم پر حملہ کرنے والا ملزم گرفتار

فیروزوالا( نامہ نگار) پولیس نے امامیہ کالونی میں پولیو ٹیم پر حملہ کرنے والے ملزم عابد حسین کو گرفتار کر لیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز پولیو ٹیم امامیہ کالونی میں بچوں کو قطرے پلا رہی تھی کہ اس دوران نوجوان عابد حسین نے ٹیم کے ساتھ بدتمیزی کی اور منع کرنے پر ملزم نے مشاخل ہو کر چھری کے وار کرکے رضا کار نسیم عباس کو زخمی کرکے فرار ہوگیا جسے پولیس نے پکڑ لیا ہے ۔