پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈائون ،، 5 افراد گرفتار ، سینکڑوں پتنگیں دیگر سامان برآمد

پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈائون ،، 5 افراد گرفتار ، سینکڑوں پتنگیں دیگر سامان برآمد

لاہور+ فیروزوالا(نامہ نگاران)بھاٹی گیٹ پولیس نے پتنگ بازی اور پتنگ سازی کے دھندے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتارکر لیے۔ ایس ایچ اوبھاٹی گیٹ مظہر اقبال نے خفیہ اطلاعات پر کریک ڈائون کرتے ہوئے پتنگ سازی اور پتنگ بازی میں ملوث 3کس ملزمان محمدشہباز ، شہباز احمد اور سلمان بٹ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 700 پتنگیں،50گڈے، 3ہزار چرخیاں، 3ہزار دھاگہ ریل اور خطرناک ڈور بنانے میں استعمال ہونیوالے کیمیکلز اور شیشہ برآمد کر لیا ہے۔دریں اثناء پولیس کی ٹیم نے جی ٹی روڈ کی آبادی مرید کے میں چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے چار ہزار سے زاہد پتنگیں برآمد کر لی ۔