٭٭٭مختصر عدالتی خبریں ٭٭٭

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دو سگی بہنوں کے اغوا کے مقدمے کا چالان باقاعدہ سماعت کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم انصاری کو بجھوا دیا ہے ٭ 2بچوں کو باپ سے لے کرماں عاصمہ کے حوالے کردیا گیا٭ حبس بے جاء کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ سبزہ زار کو بچے کو 20فروری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم ٭ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم حمزہ کی جانب سے دائردرخواست ضمانت فریقین میں راضی نامہ ہونے کی بناء پرمنظورکرتے ہوئے اسے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہاکرنے کاحکم٭ جعلسازی سے شوہر کی گاڑی فروخت کرنے والی نسیم بی بی آج دالت طلب ٭ متعدد کمرشل بینکوں نے اپنے نادہندگان سے قرضوں کی وصولی کے لئے بینکنگ کورٹ سے رجوع کر لیا۔
٭ سی سی پی او لاہور کو وہ شہری کے گھر میں گھس کر اسے تشدد کا نشانہ بنانے جھوٹا مقدمہ درج کرنے والے ایس ایچ او لٹن روڈ سمیت آٹھ پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم ٭ بازار میں ہیپاٹائٹس کے جعلی ٹیکوں کی فروخت کا نوٹس ڈی جی ہیلتھ اور میو ہسپتال کے ایم ایس آج طلب٭ حلقہ این اے 118 سے متعلقہ دھاندلی کیس کی سماعت 19فروری تک ملتوی