موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزم گرفتار

موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار) اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف سٹی نے شاپنگ سنٹرز، ہائوسنگ سوسا ئٹیوں ،پلازوں اور پارکنگ سٹینڈز کے باہر سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے گروہ کے2ملزموں کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پرلاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ 9 موٹرسائیکلیں، ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ڈی ایس پی اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف سٹی محمد یعقوب اعوان کی سربراہی میں دیگراہلکاروںپر مشتمل پولیس ٹیم نے کاکا موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ محمد رضوان عرف کاکا اور اس کے ساتھی یعقوب عرف بوباکو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری کی گئی 9 موٹر سائیکلیں، ماسٹر کیزاو رناجائز اسلحہ برآمد کئے ہیں۔