لاہور ہائیکورٹ نے طالبہ زیادتی کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

لاہور (نوائے وقت نیوز) طالبہ سے زیادتی کے ملزم کی درخواست ضمانت کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ عدالت نے کہا کہ ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث ملزموں سے رعایت نہیں برتی جا سکتی۔ ملزم کے خلاف پھالیہ پولیس نے نویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔