لاہور: پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا مسافر گرفتار

لاہور: پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا مسافر گرفتار

لاہور( آن لائن ) علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر گذشتہ روز دبئی سے آنے والے مسافر کو پرواز بم سے اڑانے کی دھمکی دینے پر اے ایس ایف نے حراست میں لے لیا۔پی آئی اے کی پرواز نمبر PK 204 دبئی سے لاہور آرہی تھی، پرواز میں سوار مظفر گڑھ کے مسافر عمران نے مسافروں سے بدتمیزی کی جس کی شکایت جہاز کے عملے سے کی گئی۔ عملے نے عمران کو بدتمیزی سے روکا تو اس نے عملے سے بھی بدتمیزی شروع کردی اور پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔