فیروز والا، ننکانہ اور پاکپتن میں 4 لڑکیوں، ایک خاتون سے زیادتی

فیروز والا، ننکانہ اور پاکپتن میں 4 لڑکیوں، ایک خاتون سے زیادتی

فیروزوالہ+ ننکانہ صاحب+ پاکپتن (نامہ نگاران) فیروز والا، ننکانہ اور پاکپتن میں 4 لڑکیاں اور ایک خاتون سے زیادتی کا نشانہ بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق فیروزوالہ میں کوٹ عبدالمالک اور شرقپور میں دو نوجوانوں نے دو لڑکیوں کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔ کوٹ عبدالمالک میں کرایہ دار نوجوان کرامت علی نے مالک مکان کی جواں سال بیٹی (ب) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے اس ضمن میں متاثرہ لڑکی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ لاہور شرقپور روڈ کی آبادی سجووال میں بابر علی نے اپنے ہمسائے کی بیٹی (ف) کو اپنے گھر میں زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ شرقپور پولیس نے متاثرہ لڑکی کی ماں کی رپورٹ پر ملزم بابر علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ننکانہ صاحب میں محلہ پرانا ننکانہ کے ولایت کی 14 سالہ بیٹی جو قریبی مدرسہ میں صفائی کرنے جاتی تھی اسی دوران ملزم طیب نے اسکو شادی کا جھانسہ دےکر اسکے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرلئے اور اسے چار ماہ تک اپنی شیطانی ہوس کا نشانہ بناتا رہا۔ پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے لڑکی کی والدہ اللہ رکھی کی مدعیت میں ملزم طیب کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ علاوہ ازیں پاکپتن میں اوباشوں نے شادی شدہ خاتون اور لڑکی سے زےادتی کی۔ نواحی گاﺅں فتح پور میں شہزاد بشےر اور اسکے پانچ ساتھےوں نے گھر گھس کر اسکی بےوی کلثوم کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ 123 ای بی کے محمد حنےف کی ہمشےرہ نجمہ کو مجےد وغےرہ اسکے باپ کی طبےعت خراب کا بہانہ بنا کر نامعلوم جگہ لے گئے اور زےادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
زیادتیاں