سول لائن میں 35 سالہ شخص پر اسرار طور پر جاں بحق

لاہور (نامہ نگار )سول لائن کے علاقہ میں35سالہ شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سول لائن کے علاقہ میں ایک شخص کی لاش دیکھ کر شہریوں نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر مر دہ خانے جمع کرا دی ہے ۔پولیس کے مطابق متو فی نشئی لگتا ہے جبکہ متوفی کی شناحت جیب سے نکلنے شناحتی کارڈ سے ہوگئی ہے۔ متوفی شیخوپورہ کا رہا ئشی صدیق تھا۔ لوا حقین نعش شیخوپورہ لے گئے ہیں ۔